
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے متعلق جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ ہم بہت جلد معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔
Acutely conscious of the impression {that a} gasoline value hike causes. Govt is left with no alternative however to lift the costs as a consequence of IMF deal that PTI govt signed. Will take the nation into confidence on the specifics of the IMF-PTI deal quickly. We will get out of those financial difficulties, IA.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz)
ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ بدترین معاہدہ کیا ان کا ضمیر ہے یا نہیں۔جن لوگوں نے برے معاشی فیصلے کیے،ان میں سچ کا سامنا کرنے کا حوصلہ ہے یا نہیں؟
I ponder whether those that struck the worst ever cope with IMF & took patently unhealthy financial selections have the conscience to face the reality. How can they fake to be harmless when what the nation goes by means of is clearly their doing? Details quickly
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 16, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ وہ لوگ کیسے بے گناہ ہونے کا بہانہ کر سکتے ہیں جن کی وجہ سے قوم کرب سے گزررہی ہے۔