
شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کا میچ بہت بہترین ہوا۔۔پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دینے کے بعد دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔لاہور قلندرز کی جیت پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اپنا آخری پی ایس ایل کھیلنے والے شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو مبارکباد دی۔یہ بھی پڑھیں؛ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلیشاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آج میں نے پی ایس ایل کی تاریخ کا بہترین میچ دیکھا۔ لاہور قلندرز اس جیت کی حقدار تھی جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔Today I witnessed the most effective matches within the PSL historical past. Congratulations @lahoreqalandars on a properly deserved win! Great show of captaincy by Shaheen all through the event. Good luck to each of the finalist groups . Thank you Saad for the dinner ? pic.twitter.com/FNw18SVoKl
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 25, 2022
بوم بوم آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پورے ایونٹ میں شاہین نے اچھی کپتانی کا مظاہرہ کیا۔سابق کپتان نے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں ڈنر کی تصاویر بھی شیئر کی اور ساتھ ہی اپنے دوست سعد کا شکریہ بھی ادا کیا۔ Adsence Ads 300X250