
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے، قوم اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ اسپیکر نے تاریخی رولنگ دی ہے، کسی بھی بیرونی طاقت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان کے کے اندورنی معاملات میں مداخلت کرے۔عبد القیوم نیازی نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے ، پاکستان کی سالمیت کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جیت ہر محب وطن کی جیت ہے، عمران خان نے غلامی سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہر بین الاقوامی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت قومی اسمبلی تحلیل کردی، کابینہ بھی ختم Adsence Ads 300X250