
as we commemorate the seventy fifth anniversary 12 months of Pakistan’s independence.
Pakistan Zindabad! 🇵🇰 pic.twitter.com/tqubo74JE8
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) March 23, 2022
واضح رہے کہ اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پریڈ میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیرِ اعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان ، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد اور دیگر نے شرکت کی۔رواں برس قیام یومِ پاکستان کی مرکزی پریڈ کی تھیم ’شاد رہے پاکستان‘ رکھی گئی تھی جو قومی ترانے سے ماخوذ ہے۔پریڈ میں مسلح افواج کے آرمڈ کور، ائیر ڈیفنس اور دیگر دستے سامانِ حرب کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں ، اس موقع پر خصوصی فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آمد پر خصوصی بگل بجایا گیا، قومی ترانہ پڑھنے اور تلاوت کلام پاک کے بعد پریڈ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی جیپ میں سوار ہو کر مسلح افواج کا معائنہ کیا۔او آئی سی کے وزرائے خارجہ کو بھی یومِ پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ Adsence Ads 300X250