
آرمی چیف سے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال، پاک امریکہ دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کے شرکاء میں شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر زلمے خلیل زاد کا شکریہ ادا کیا۔ Adsence Ads 300X250