
آزاد جموں و کشمیر کے مالی سال 23-2022 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔
وزیرخزانہ عبدالماجد خان نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے ۔وزیراعظم سردار تنویرالیاس کی زیرصدارت کابینہ اجلاس نے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس میں حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتاری اور غیر منصفانہ سزا کے خلاف قرارداد بھی منظورکی گئی۔
افغانستان زلزلہ متاثرین کیلئے وزراء اور گزیٹیڈ آفیسرز کی ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔
اجلا س میں بھارتی وزیر دفاع کی آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔