
سراج الحق نے کہا ہے کہ آزمائے ہوئے مسترد لوگوں کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں قومی کی بجائے عوامی حکومت کی ضرورت ہے جو نئے انتخابات سے ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ملک کے حقیقی وارث ہیں، انھیں اپنے نمائندے چننے کا حق دیا جائے، سیاست دانوں کو کہتا ہوں کہ قوم کو مزید انتشار کا شکار نہ کریں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کا فارمولا وہ معجون ہے جو اکسیر نہیں ہو گا۔سراج الحق نے کہا کہ اسلام آباد میں حکومتی خرچے پر اتوار کو مایوسی کی شام منائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار پھیلے گا اور عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے، پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ نئے انتخابات کی جانب جائیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آزمائے ہوئے مسترد لوگوں کے ساتھ نہیں چل سکتے، حکومت اور اپوزیشن کو بتا دیا کہ جماعت اسلامی آپ کے ساتھ نہیں۔ Adsence Ads 300X250