آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیموں کے قومی کرکٹرز کے ساتھ رابطے

ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیموں کے قومی کرکٹرز کے ساتھ رابطے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان، فخر زمان اور حارث رؤف کو بگ بیش لیگ سے معاہدہ کی پیشکش کی گئی ہے۔تینوں کھلاڑیوں کو آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی مختلف ٹیموں نے کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برسبین ہیٹ، سڈنی تھنڈرز اور میلبرن سٹارز نے قومی کھلاڑیوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔قومی کھلاڑی چند میچز کے لیے بگ بیش لیگ میں شرکت کرسکتے ہیں ،کچھ میچز کے مزید کرکٹرز کے ساتھ بھی رابطوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بگ بیش لیگ 5 دسمبر سے شروع ہوگی۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button