
Your browser doesn’t help the video tag.سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کو صدر پاکستان بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اگر آصف زرداری صدر بن گئے توجہموریت مضبوط ہوگی۔منگل 12 اپریل کو صوبائی وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کی۔انھوں نے بتایا کہ 15 اپریل کو کراچی میں تین تلوار پر جشن نجات منائیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے مل کرجمہوری طریقے سے سلیکٹیڈ کو ہٹایا جس کے بعداسٹاک ایکسچینج بڑھی اور ڈالر نیچے آیا۔صوبائی وزیرنےکہا کہ ہم مل کرکام کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے میڈیا سمیت سب پر الزام لگا رہے ہیں،مطلب جوان کے ساتھ ہے وہ محب وطن ہےاور جونہیں وہ غدارہے،یہ جس قسم کی سیاست کررہےہیں اس سے ملک تباہ ہوجائےگا۔انھوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ سب تباہ ہوجائے اورصرف وہ بچ جائیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں بھارتیوں اوراسرائیلیوں نے پیسے دیئے ہیں اور عمران خان اپنی تقاریر میں بھی بھارتی حکومت اور خارجہ پالیسی کی تعریفیں کرتے نظرآئےہیں۔ایم کیوایم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نےکبھی گورنراوروزارتوں کامطالبہ نہیں کیا، ہم نےایم کیوایم کوسندھ حکومت میں شامل ہونےکامشورہ دیاتھا، مردم شماری،جعلی ڈومیسائل،جھوٹےمقدمات پرہمارااوران کامؤقف ایک ہے۔