اب فریج کرے گا کمال کی کولنگ ۔۔ شدید گرمی میں فریج کی ایسی سیٹنگ کا آزمودہ طریقہ جس سے بجلی کا بل کم آئے

گرمیوں میں فریج کو زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت طلب ہوتی ہے۔ اور اگر ایسا نہ کیا جائے تو اس صورت میں اس مشین کو تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کیونکہ شہر کراچی میں آئے روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس سے فریج بار بار بند کھول ہونے کے باعث اس کی کولنگ متاثر ہوتی ہے۔

ایسے میں گرم موسم میں فریج کی دیکھ بھال زیادہ کرنی پڑتی ہے۔ آج ‘ہماری ویب’ ڈاٹ کام آپ کو فریج کے تھرموسٹیٹ کی درست ترتیب کے حوالے سے کچھ ٹپس فراہم کرے گی جس سے آپ کا وقت اور پیسہ بھی محفوظ رہے گا۔

کیونکہ فریج کی تکنیکی خرابی پر گھر کے صارفین فریج مکینک کو گھر بلاتے ہیں جوہزاروں روپے وصول کر لیتا ہے تو اس لیے آپ کی آسانی کے لیے کارآمد ٹپس لے کر آئے ہیں جو آپ گھر بیٹھے خود بھی کرسکتے ہیں۔

*تھرموسٹیٹ کی سیٹنگ کیسے ہوگی؟

ریفریجریٹر کے اندر تھرموسٹیٹ کے سلجھاؤ کے مطابق کولنگ مکمل ہوجاتی ہے تو فریج ٹرپ کرجاتا ہے۔

فریج کے تھرموسٹیٹ میں 7 پوائنٹس ہوتے ہیں جس میں صفر پوائنٹ سب سے کم ہوتا ہے۔ اگر باہر کا درجہ حرارت 15 ڈگری سے کم ہے تو تھرموسٹیٹ کو دو سے تین پوزیشن کے درمیان رکھیں گے۔

اور اگر باہر کا درجہ حرارت 15 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے تو آپ اسے تین سے چار پوزیشن کے پوائٹس تک رکھیں گے۔ چیزیں زیادہ ٹھنڈی ہورہی ہیں تو تین پر لے آئیں کم ٹھنڈی ہونے پر 4 پر۔ جبکہ 30 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے موسم میں فریج کا تھرموسٹیٹ 6 سے 5 پوائنٹ کے درمیان رکھیں۔

یہ تکنیک فریج بنانے والی کمپنیاں خود تجویز کرتی ہیں۔ لیکن یہاں ایک بونس ٹپ بھی آپ کو بتائیں گے جس سے آپ کو تھرموسٹیٹ باہر کے موسم کے مطابق گھمانا ہوگا۔

آپ نے بس اتنا کرنا ہے کہ ہر پوائنٹ کے بعد صفر (زیرو) لکھ دی اور جو بھی باہر کا موسم ہوگا درجہ حرارت دیکھتے ہوئے صارفین کو تھرموسٹیٹ پوائنٹس کے درمیان میں رکھنا ہے جس سے آپ کا فریج ہر موسم کے اعتبار سے بہترین کولنگ کرے گا۔

اس عمل سے بجلی کے بل میں بھی کمی پیشی ہوگی۔

مزید سمجھنے کے لیے نیچے دی گئی ویڈیو کو اچھی طرح دیکھ لیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

1 + two =

Back to top button