اتحادی جماعتیں ساتھ ہیں، آج ہمیں کامیابی ملے گی، شیخ رشید

شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ اتحادی جماعتیں ساتھ ہیں،انشاء اللہ آج ہمیں کامیابی ملے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم نے کہا اپنی ذات کے لیے ای وی ایم نہیں لانا چاہتا۔انہوں نے مزید کہاکہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ضروری ہے۔اس سے قبل زیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ قانون سازی ذات کےلئے نہیں ملک کےلئے ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اورسیز ووٹنگ اورای وی ایم ملک اور جمہوریت کےلئے ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ارکان کو بلز سے متعلق بریفنگ دی گئی ،ای وی ایم اور اورسیز ووٹرز کو حق دینے سے جمہوریت مضبوط ہوگی،نمبرز پورے ہیں،کامیابی ہمیں ملے گی،ارکان ایوان میں حاضری یقینی بنائیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ 1970 کے بعد تمام انتخابات پراعتراض کئے گئے، چاہتے ہیں ایسا نظام بنائیں کہ تمام جماعتیں امیدوار نتائج کو تسلیم کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات ذات یا پارٹی کےلئے نہیں ملک اور جمہوریت کےلئے ہے۔ اجلاس کے آغاز سے قبل ایک صحافی نے وزیراعظم سے پوچھا کہ اتنی ملاقاتیں کررہے ہیں کیا پریشان ہیں؟اس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ کوئی ملاقاتیں نہیں کررہا، کھلاڑی میدان میں ہر چیز کے لیے تیار رہتا ہے، جو بھی مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔واضح رہےکہ وزیراعظم کے زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شریک تھے۔اجلاس میں پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے  کی گئی جبکہ وزیراعظم نے بلوں پر ارکان کو اعتماد میں بھی لیا۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

fourteen − five =

Back to top button