اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں موسلام دھار بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے  اور ایم ڈی واسا کے مطابق اب تک 70 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے اور واسا کا عملہ و مشینری نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

واسا حکام کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں اور گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 فٹ ہے اور پانی کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاقے پاکستان ٹاؤن کی کئی گلیاں ڈوب گئیں اور پاکستان ٹاؤن زون فائیو کی سوسائٹی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ جس کے باعث املاک کو نقصان پہنچا۔

میانوالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش جاری ہے اور بارش سے نشیبی علاقے زیرآب اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں۔ عیسیٰ خیل کے کئی علاقوں کے پہاڑی نالوں میں طغیانی آ گئی جبکہ چاپڑی محفوظ بند بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

two + 12 =

Back to top button