
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ڈکیٹی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق نجی کمپنی کا منیجر قاسم اعوان 5 جون کی رات کو ایف نائن پارک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔قاسم خان مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ منگل کی رات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کی زیر نگرانی سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ٹیم ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ایس پی صدر، ایس ڈی پی او مارگلہ، ایس ایچ او مارگلہ اور تفتیشی افسر پر مشتمل ہے۔آئی جی اسلام آباد کا پولیس ٹیم کو جائے وقوعہ اکھٹے شواہد کہ روشنی میں جلد از جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔