اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی نظام نہیں آنے دیا گیا، سعد رضوی

بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا قیام دو قومی نظریہ کی مرہون منت ہے۔

امیر ٹی ایل پی سعد رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں آج تک اسلامی نظام نہیں آنے دیا گیا۔سعد حسین رضوی نے کہا کہ قائداعظم نے بارہا کہا ہمارا دستور چودہ سو سال پہلے قرآن و سنت کی صورت میں بن چکا ہےامیر تحریک لبیک کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے جن مقاصد کے حصول کے لیے الگ وطن حاصل کیا ہم آج بھی ان اہداف سے دور ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قانون کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔خیال رہے کہ آج  بانی ِ پاکستان اور بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر سے پاکستانی عوام قائداعظم کو ان کے یوم پیدائش پر بھر پور انداز سے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔پاکستان میں قائداعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عام تعطیل ہے جب کہ ملک بھر میں اس حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔بابائے قوم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مزایرِ قائد پر گارڈز کی تندیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔قائد ؑطم کی ساگرہ کے حوالے سے مختف شہبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button