اسمارٹ فون کے استعمال میں کمی کتنا فائدہ مند ہے؟

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اسمارٹ فون استعمال میں ایک گھنٹہ کمی سے آپ کو کم فکرمند، زندگی سے زیادہ مطمئن اور ورزش کی جانب مزید مائل کرتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ بہتر محسوس کرنے کے لیے مکمل طور پر اسمارٹ فون کو ترک کر دیا جائے لیکن ان کو یہ معلوم ہوا کہ اس کے روزانہ کے استعمال میں کمی سے فرد پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔گزشتہ مطالعوں میں معلوم ہوا کہ اسمارٹ فون کا تعلق موٹاپے، گردن کے درد، ناقص کارکردگی اور نشے جیسے رویوں سے تعلق رکھتا ہے۔لہٰذا جرمنی کی رُہر یونیورسٹی بوکہم کے محققین نے اس بات کا تعین کرنا شروع کیا کہ کتنا زیادہ استعمال حد ہے۔ڈاکٹر جولیا بریلووسکائیا اور ان کی ٹیم اس بات کا تعین کرنا چاہتی تھی کہ آیا ہماری زندگیاں اسمارٹ فون کے بغیر بہتر ہیں یا اس ڈیوائس کا کتنا کم استعمال ہمارے لیے اچھا ہے۔محققین اپنے مطالعے کے  لیے 619 افراد کا انتخاب کیا اور انہوں تین گروہوں میں بانٹ دیا۔200 افراد نے اپنے اسمارٹ فون کو ایک ہفتے کے لیے ترک کیا، 226 افراد نے اپنے ڈیوائس کے استعمال کے اوقات میں ایک گھنٹے تک کمی کی اور 1936 افراد نے اپنے اسمارٹ فون کے طریقہ استعمال میں کوئی کمی نہیں کی۔ڈاکٹر بریلووسکائیا کا کہنا تھا کہ محققین کو معلوم ہوا کہ اسمارٹ فون کو مکمل ترک کر دینا اور اس کے استعمال کے اوقات میں ایک گھنٹے تک کمی کردینا، دونوں کے شرکاء کے طرزِ زندگی پر مثبت اثرات تھے۔ Double Click 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

5 × one =

Back to top button