اسپیس ایکس نے 52 اسٹار لنک سیٹلائیٹس مدار میں پہنچا دیے

اسپیس ایکس کے راکٹ نے 52 اسٹارلنک انٹرنیٹ سیٹلائیٹس کو مدار میں پہنچا دیا۔

اسپیس ایکس فیلکن 9 راکٹ نے ہفتے کی صبح کیلیفورنیا سے سیٹلائیٹس کو خلاء میں چھوڑنے کے لیے پرواز بھری۔ٹو-اسٹیج فیلکن 9 راکٹ وینڈینبرگ اسپیس فورس بیس ست ہفتے کی صبح 4 بج کر 41 منٹ پر اڑان بھری۔فیلکن کی پہلی اسٹیج نے سمندر میں اسپیس ایکس ڈرون شپ پر لینڈ کیا۔ یہ اسپیس ایکس کے اسٹیج کی 11ویں لانچ اور ریکوری تھی۔کیلیفورنیا میں اسپیس ایکس ہیڈ کوارٹرز کے لانچ کمنٹیٹر یومی ژو کے مطابق دوسری اسٹیج نے سفر جاری رکھا اور جس کے بعد مدار میں سیٹلائیٹس کے پہنچ جانے کی تصدیق بھی کر دی گئی۔اسٹار لنک ایک سیٹلائیٹ پر منحصر عالمی گلوبل سسٹم ہے جس کے لیے اسپیس ایک کئی سالوں سے محنت کر رہا ہے تاکہ انٹرنیٹ کی رسائی وہاں بھی ہو سکے جہاں فی الحال رسائی نہیں ہے۔ہفتے کو خلاء میں جانے والا مشن اسٹار لنک کی جانب سے لانچ کیا گیا 34 واں مشن ہے۔اسپیس ایکس کو مشرقی معیارِ وقت کے مطابق ہفتے کےروز رات 10 بچ کر 58  منٹ پر فلوریڈا سے ٹرکِش کمیونیکیشنز سیٹلائیٹ کی لانچ بھی کرنی تھی۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button