اسپین میں حنوط شدہ نایاب جانوروں کی بڑی تعداد برآمد

یہ حنوط شدہ جانور اسپین کی جانور حنوط کرنے کی سب سے بڑی منڈی سے قبضے میں لیے گئے۔ ان میں 1,000 سے زائد جانور شامل ہیں جنہیں غیر قانونی طور پر اسمگل کیا جانا تھا۔ اسپین کی پولیس کے مطابق اتوار 10 اپریل کو بیٹیرا ویلنسیا میں موجود اس 50 ہزار مربع میٹر کے گودام سے  گینڈے، ہاتھی اور برفانی ریچھ تک کی بھری ہوئی کھالیں برآمد ہوئی ہیں۔ 

400 سے زائد نایاب جانوروں کی کھالیں شامل

ان 1090حنوط شدہ  جانوروں میں 400 سے زائد ایسے جانوروں کی اقسام بھی موجود ہیں جو بقا کے خطرے سے دوچار ہیں۔ ان میں افریقہ کا سیدھے سینگھوں والا بارہ سنگھا، صحرائے صحارا کا سفید ہرن اور بنگال ٹائیگر شامل ہیں جو پہلے ہی ناپید ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کئی قیمتی اقسام کے حنوط شدہ جانور ملے ہیں

۔

پولیس کے مطابق جانوروں کی ان بھری ہوئی کھالوں کی کھیپ کے مالک سے جو ایک نامور کاروباری شخصیت بھی ہیں، اسمگلنگ اور ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ایک ہسپانوی اخبار لاس پرونشیاس کے مطابق، اس کاروباری شخص کا دعویٰ ہے کہ انہیں ان میں سے زیادہ تر جانور اپنے والد سے وراثت میں ملے تھے۔ اس کاروباری شخصیت کی گرفتاری کو ابھی تک عمل میں نہیں لایا گیا  تاہم اس بات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ جانور کہاں سے آئے تھے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

five × 1 =

Back to top button