
اقوامِ متحدہ کی سنگین رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اس سیارے کو بچانے کے لیے موقع ہاتھوں سے تیزی سے نکلتا جا رہا ہے۔
موسمیاتی تغیر پر اقوامِ متحدہ کی بین الحکومت کی آج جاری ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بڑھتے درجہ حرارت اب تمام جانداروں کو متاثر کر رہے ہیں۔رپورٹ کا کہنا ہے کہ اگر گلوبل وارمنگ کو محدود نہ کیا گیا تو مہلک گرمی، آتشزدگیاں، سیلاب اور خشک سالی کا مسلسل سامنا کرنے والی دنیا 127 طریقوں تباہی کی جانب جائے گی جن میں سے کچھ سے واپس ممکن نہیں ہو سکے گی۔رپورٹ کا کہنا تھا کہ مجموعی سائنسی ثبوت واضح ہیں کہ موسمیاتی تغیر انسان کی فلاح کو سیاروی صحت کے لیے خطرہ ہے۔رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ کاربن اخراج کو کم کرنے اور وارمنگ کے اثرات کا انتظار کرنے کے نتیجے میں اس سیارے اور اس کا مستقبل بچانے کا موقع تیزی سے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔آج کے بچے جو شاید 2100 تک زندہ ہوں وہ آج کی نسبت چار گُنا زیادہ شدید موسم کی زد میں آئیں گے۔سائنس دانوں کے مطابق اگر آج سے درجہ حرارت 2 ڈگری سیلسیئس کے قریب بڑھا تو وہ پانچ گُنا زیادہ شدید سیلاب، طوفان، خوشک سالی اور ہیٹ ویوز کی زد میں آئیں گے۔رپورٹ کا کہنا ہے کہ کم از کم 3.3 ارب افراد کی روز مرّہ زندگی پہلے ہیں موسمیاتی تغیر سے شدید خطرے کا شکار ہے اور 15 گُنا زیادہ امکانات ہیں کہ ان کی اموات شدید موسم سے ہوں۔ Adsence Ads 300X250