اعتزاز احسن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا

سینیئر سیاستدان اعتزاز احسن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ رانا شمیم کا بیان حلفی بظاہر بوگس ہے ، کوئی چیف جسٹس اس طرح کی ہدایات دے ہی  نہیں  سکتا جس  کو کوئی اورسن بھی رہا ہو۔انہوں نے کہا کہ جسٹس فاروق صاحب بنچ میں بھی نہیں ہیں، وہ ملک میں بھی نہیں ہیں جبکہ وہ ملک سے باہر ہیں ، یہ بیان حلفی لندن میں جا کر بنایا جاتا ہے، آپ جانتے ہیں کہ لندن کس کا گڑھ ہے،لندن  نواز شریف کا گڑھ ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ چھ تاریخ کو بھائی فوت ہو رہا ہے اور دو دن بعد وہ لندن جا کر  بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں ، اس پر بہت شکوک و شبہات ہیں ، یہ کیلبری فونٹ، قطری خط کی طرح کا معرکہ ہے جو شریف خاندان کا معمول بن چکا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا ہے اس میں کوئی شک کی بات نہیں ہونی چاہیے کہ اس بیان حلفی کے پیچھے کون ہے ، نواز شریف آج تک اپنی منی ٹریل تو دے نہیں سکے ، نواز شریف چار قسم کی منی ٹریل نہیں دے سکے، نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اور بیان دیا، عوام سے خطاب میں اور بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ایک صاحبزادہ کہتا ہے کہ الحمدللہ یہ جائیدادیں ہماری ہیں ، دوسرا کہتا ہے کہ میں تو کرائے کے گھر میں رہتا ہوں یہ ایون فیلڈ ہمارا ہے ہی نہیں ، منی ٹریل دو بتاؤ پیسے کہاں سے آئے اور  جان چھڑواؤ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر یہ بیان حلفی جعلی ہے تو لازمی کارروائی ہونی چاہیے ، جس نے بھی یہ بیان حلفی بنوایا ہے اس کے خلاف بھی کارروائی بھی ہونی چاہیے اور اگر ثابت ہو جائے کہ رانا شمیم کا بیان حلفی نواز شریف نے ہی بنوایا ہے تو وہ بھی سزا کے مستحق ہونگے۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

seventeen + 6 =

Back to top button