افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستانی علاقے میں فائرنگ،3 اہلکار شہید

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار دہشت گردوں کے حملے میں 3 سیکیورٹی اہل کار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں نے پاکستانی علاقے میں قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔عسکری ترجمان کے مطابق دہشت گرد افغانستان سے سرحد عبور کر کے پاکستانی علاقے دیواگر میں گھسے۔ اس دوران پاک افواج نے دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

19 − ten =

Back to top button