افغان کرکٹرز کا پی ایس ایل چھوڑ جانے کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے قبل افغان کھلاڑیوں کا لیگ چھوڑ جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل میں شریک افغان کرکٹرز کو اگر 2023 کے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے بنگلادیش کیخلاف سیریز کھیلنی ہے۔بنگلادیش اور افغانستان کے مابین تین ون ڈے اور دو ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز 23 فروری سے چٹاگانگ کے ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم کھیلی جائے گی۔پی ایس ایل میں شریک افغان کرکٹرز کو بورڈ طلب کرتا ہے تو لاہور قلندرز راشد خان، کراچی کنگز محمد نبی، پشاور زلمی حضرت اللہ زازئی اور یونائیٹڈ رحمان اللہ گرباز کی خدمات سے محروم ہوسکتی ہیں۔دوسری جانب ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل سات روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد بھی متوقع ہے جبکہ پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

nine + three =

Back to top button