
مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب مولانا طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چین، روس اور کینیڈا سمیت تمام مسلم ممالک کے شکرگزار ہیں کہ یہ قرارداد منظور ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر توہین مذہب کے واقعات پر عالمی امن کو خطرہ ہوگیا تھا، او آئی سی اجلاس کے لئے 19 مارچ سے مہمان آنا شروع ہوجائیں گے، او آئی سی کے مہمان 24 مارچ تک رہیں گے۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کا مشکور ہوں کہ اس نے اپنا مارچ ایک روز کے لئے موخر کیا، او آئی سی مہمان پاکستان کے مہمان ہیں، او آئی سی میں کشمیر، فلسطین، اسلاموفوبیا اور حجاب ایشوز پر بات ہوگی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب نے کہا کہ اڑتالیس مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ یوم پاکستان کی پریڈ میں شامل ہوں گے، یوم پاکستان کی پریڈ میں چینی وزیر خارجہ اور یورپی ممالک کے وفود بھی شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ او آئی سی کے چار پانچ روز اسے بھرپور کوریج دیں، سیاست پہلے بھی چل رہی ہے پھر بھی چلتی رہے گی۔ Adsence Ads 300X250