اللہ رحم کرے، مون سون کا تیسرا اور خطرناک ترین اسپیل ، آج سے موسم کیا تباہی مچانےوالاہے؟پاکستانیوں کے ہوش اڑادینےوالی پیشگوئی

کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں  میں مون سون کا  تیسرا اسپیل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج سے شروع ہونے والا مون سون کا تیسرا سسٹم مضبوطہے، یہ سسٹم 23 سے 26 جولائی تک سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے تحت 24 سے 26 جولائی تک کراچی میں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔ سردار سرفراز نے بتایا کہ یہ سسٹم ملک کے 80 فیصد حصے میں تیز بارشوں کا باعث بنے گا، ملک کے بالائی حصے میں آج رات سے یہ سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے جب کہ کل صبح سے سسٹم جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں اثرانداز ہوگا۔چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال سے نم ہوائیں مون سون سسٹم کو مضبوط کررہی ہیں، سسٹم کو بھارت کے بعد اسے بحیرہ عرب سے بھی نمی کی سپورٹ رہے گی۔محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے فیز میں15 اگست تک بارشوں میں شدت کی پیشگوئی کی ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

three × 2 =

Back to top button