
اگراسمارٹ فون کی بیٹری ختم ہورہی ہو تو اس سے بڑا صدمہ کوئی اور نہیں ہوسکتا اور اسی تناظر میں پاور بینک کی شاندار اہمیت سامنے آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاوربینک بھی ہماری تیزرفتار زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکے ہیں۔
پاوربینک بنانے والی ایک کمپنی الیک جیک نے اپنا نیا ماڈل پیش کیا ہے اور شاید ان کا دعویٰ درست ہے کہ یہ دنیا کا تیزترین پاور بینک بھی ہے۔ پاوربینک اگر تیزرفتار ہو تو اس سے بڑا تحفہ کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ لیکن تمام روایتی پاور بینک لیتھیئم دھات پرمشتمل ہوتے ہیں اور یوں ان کی چارنگ رفتار بہت سست ہوتی ہے اور ایک فون چارج کرنے میں انہیں دو سے تین گھنٹے لگتے ہیں۔الیک جیٹ نامی کمپنی دنیا کی سب سے تیزرفتار چارجنگ آلات بنانے والی کمپنی بھی ہے جس کی کامیابی کا راز بالکل نئی گرافین ٹیکنالوجی ہے۔ گرافین نوبیل انعام یافتہ سائنس اور ٹیکنالوجی بھی ہے۔ اسی کمپنی نے الیک جیٹ اپالو الٹرا کے نام سے ایک نیا پاوربینک بنایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ روایتی پاوربینک سے 5 گنا تیزرفتار سے چارج کرتا ہے اور یوں سب سےتیز چارجنگ والا پاوربینک بھی ہے۔اس پاوربینک کی قوت 10000 ایم اے ایچ ہے اور قیمت صرف 100 ڈالر رکھی گئی ہے۔ لیکن حیرت انگیز طورپر یہ فون اور ٹیبلٹ کو 27 منٹ میں چارج کرتا ہے۔ اس میں دو یوایس بی سی پورٹ کی بدولت ایک وقت میں دو ڈیوائس چارج کئے جاسکتے ہیں۔ گرافین کی موجودگی میں یہ زیادہ حرارت بھی خارج نہیں کرتا۔ ایک پاوربینک سے 2500مرتبہ چارجنگ کی جاسکتی ہے اور اس کے بعد افادیت میں کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ Adsence Ads 300X250