امریکن فٹ با ل، میامی ڈولفن کی مسلسل ساتویں فتح

امریکن فٹ بال میں میامی ڈولفن نے نیو آرلینز کو با آسانی 3-20 گول سے شکست دے کر این ایف ایل میں مسلسل ساتویں فتح حاصل کر لی ہے۔امریکن فٹ بال میں ایان بک نے نیو آرلینز کی جانب سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

نیو آرلینز کی شکست کی واحد وجہ ان کے اہم کھلاڑیوں کی میچ میں عدم شرکت تھی، نیو آرلینز کے 22 کھلاڑی کورونا پروٹوکول کی وجہ سے باہر ہیں۔اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ایان بک کو میچ میں دو مرتبہ گیند کو آگے لے جانے سے روکا گیا۔ایان کو میامی ڈولفن کے پہلے ٹچ ڈاؤن سے قبل روکا گیا جس کی وجہ سے میامی ڈولفن کے خلاف 8 مرتبہ فری کک دی گئی۔لیکن میامی ڈولفن نے یہ تمام فری ککس روک لی اس سے قبل 2012 میں بھی میامی ڈولفن نے 8 فری ککس روکی تھیں۔میچ میں پہلا انٹرسیپشن اینڈریو وین جنکل نے کیا جس نک نیدھم ن پکڑا اور اور 28 گز کی دوڑ لگا کر میامی ڈولفن کو 7-0 کی برتری دلا دی۔دونوں ٹیموں کی جانب سے فیلڈ گولز کرنے کی کوششوں کا رجحان رہا سب سے پہلے جیلن ویڈل نے میچ کے تیسرے کوارٹر میں ٹچ ڈاؤن گول اسکور کیا۔جیسن سینڈرز نے بھی ایک آسان فری کک سے اپنا کھاتہ کھولا اور میامی ڈولفن کی فتح میں حصہ لیا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button