امریکی قانون سازوں کا سیمی کنڈکٹر چپ پروڈکشن کے لیے سبسڈی پر زور

امریکا میں 140 سے زائد قانون سازوں نے کانگریس پر سیمی کنڈکٹر چِپ پروڈکشن اور تحقیق کے لیے 52 ارب ڈالرز کی حکومتی سبسڈی منظور کرنے کے لیے زور ڈالا ہے۔

امریکا کے ایوانِ نمائندگان سے 4 فروری کو بمشکل ایک بِل پاس ہوا تھا جس کا مقصد امریکا کی چین کے مقابلے میں سیمی کنڈکٹر بنانے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے 52 ارب ڈالرز مختص کرنا تھا۔قانون سازوں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ یہ رقم مستقبل میں سیمی کنڈکٹر کی کمی سے بچنے میں مدد دے گی جس کے سبب جی ڈی پی کے گرنے، نوکریوں کے ختم ہونے، مہنگی کنزیومر اشیاء اور نیشنل سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔اس خط پر دستخط کرنے والوں میں ہر ڈیموکریٹس کے نمائندے ڈورس میٹسوئی اور سینیٹر مارک ورنر اور رِیپبلیکن کے نمائندے مائیکل مک کول اور سینیٹر جان کورنِین شامل ہیں۔قانون سازوں نے اسپیکر نینسی پیلوسی، اکثریتی لیڈر چَک شومر، اقلیتی لیڈر مِچ مک کونِیل اور ہاؤس اقلیتی لیڈر کیون مک کارتھی پر زور دیا کہ فوری طور پر بات چیت شروع کی جائے تاکہ جلد از جلد ہاؤس اور سینیٹ میں ووٹ کی اجازت ملے۔امریکی صدر جو بائیڈن کی بدھ کے روز سیمی کنڈکٹرز پر ایک تقریب طے ہے جس میں وہ بزنس لیڈران سے ملاقات کریں گے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button