
امریکا نے روس کی سرفہرست سائبرسیکیورٹی کمپنی کیسپراسکائےکوقومی سلامتی کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے پابندی عائد کردی۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی کمیونیکیشن کمیشن ( ایف سی سی ) نے اینٹی وائرس سافٹ ویئراورسلوشنز پیش کرنے والی روسی کمپنی کیسپراسکائے لیب اورچینی مواصلاتی کمپنی چائنا موبائل انٹرنیشنل کوان کمپنیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے، جن کی خدمات اور کمیونیکیشن آلات کوقومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔امریکی ریگولیٹرزنے گزشتہ سال بھی 5 چینی کمپنیوں پر2019 میں پیش کیے گئے قانون کے تحت پابندیاں عائد کردی تھی۔اس فہرست میں ہواوے اور زیڈ ٹی ای کے نام بھی شامل کیے گئے تھے۔ تاہم کیسپراسکائے اس فہرست میں شامل ہونے والی پہلی روسی کمپنی ہے۔کیسپراسکائے اورچائنا موبائل پرعائد پابندی کے حوالے سے ایف سی سی کمشنربرینڈن کارکا کہنا ہے کہ’ ان نئی پابندیوں سے ہمارے نیٹ ورکس کومحفوظ رکھنے میں مدد ملے گی، جنہیں روس اور چینی حکومت کی پشت پناہی پر چلنے والے ادارے جاسوسی، قومی سلامتی اورامریکی مفادات کونقصان پہنچانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔‘کیسپراسکائے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سی سی کا یہ فیصلہ بہت مایوس کن ہے، یہ پابندی سیاسی بنیادوں پرعائد کی گئی ہے۔واشنگٹن میں واقع چینی سفارت خانے کا چائنا موبائل پرعائد پابندی کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن ریاستی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے بلا جوازچینی ٹیلی کام آپریٹرز کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔ امریکا کو چینی کمپنیوں کے خلاف ہونے کارروائی کو فوراً روک دینا چاہیے۔‘ Adsence Ads 300X250