امید ہے پرویز الہی وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے،  مونس الہٰی

 مونس الہٰی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور کی ہینکنگ کورٹ میں پیش ہو گئے۔

اس دوران چوہدری مونس الہی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے اچھی تیاری ہے، امید ہے تحریک انصاف جیتے گی اور پرویز الہی  وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات مین مسلم لیگ ق کمپین کر رہی ہے، صورتحال اچھی جا رہی ہے اللہ کا فضل ہے۔

یاد رہے مونس الہٰی پر وفاقی تحقیقاتی ادارے  نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے،  گزشتہ سماعت میں لاہور کی بینکنگ عدالت نے مونس الہٰی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

3 × five =

Back to top button