
ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ امیر ممالک کو اگلے 12 سالوں میں تیل اور گیس کی پیداوار کو ختم کرنا ہوگا۔ جبکہ غریب اقوام کو اس چیز کے لیے 28 سال کا وقت دیا جانا چاہیئے۔
مانچسٹر یونیورسٹی کے ٹائنڈل سینٹر فار کلائمیٹ چینج ریسرچ کے پروفیسر کیوِن اینڈرسن کی سربراہی میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا جیسے امیر ممالک کے پاس تیل اور گیس کی پیداوار بند کرنے کے لیے 2034 تک کا وقت ہے تاکہ زمین کو خراب ہوتے موسم کی تباہیوں 50 فی صد تک تحفظ فراہم کیا جا سکے۔جبکہ فوسل ایندھن پر منحصر غریب اقوام کو اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے 2050 تک کا وقت دیا جانا چاہیئے۔اینڈرسن کا کہنا تھا کہ اب یہ بات واضح ہے کہ فوسل ایندھن کی معیشت سے فوری طور پر منتقلی ضروری ہے، اس کو ایک بہتر اور معقول طریقے سے کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کاہ کہ تیل اور گیس کی پیداوار کو ختم کرنے کے لیے ممالک کی صلاحیتوں میں بہت فرق ہے۔رپورٹ میں ہر ملک کی دولت اور اس کی معیشت کا فوسل ایندھن کی پیداوار پر انحصار دیکھا گیا۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ تیل اور گیس سے فوری منتقلی غریب ممالک کو معاشی اور سیاسی طور پر تباہ کردے گی۔جبکہ امیر ممالک ترقی کی راہ پر رہتے ہوئے فوسل ایندھن کی پیداوار کا ختم کیا جانا برداشت کر سکتے ہیں۔ Adsence Ads 300X250