انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سالانہ انتخابات 2021-22ء کے نتائج کا اعلان

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سالانہ انتخابات 2021-22ء کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے۔

انتخابات کے نتائج کے مطابق ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر 325 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی ڈاکٹرصالحہ رحمن نے 246 ووٹ حاصل کیے ہیں۔نائب صدر کے لیے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب 339 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے ڈاکٹر محمد زبیر نے 249 ووٹ حاصل کیے۔اس ہی طرح سیکریٹری کے لیے ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے ڈاکٹر محسن علی 382 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹرسید خالد جمال نے 196 ووٹ حاصل کیے۔ٹریژار (خازن) کے لیے ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے عتیق رزاق 330 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹر محمد ایاز نے 238 ووٹ حاصل کیے۔جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے غفران عالم 346 ووٹ لے کر اور ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے ڈاکٹر محمد علی 321 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری ہی کی نشست کے لیے ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے ڈاکٹر اسد خان تنولی نے 246 اور کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر ذیشان اختر نے 220 ووٹ حاصل کیے۔قائم مقام وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے نومنتخب صدر اور دیگر منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات میں 602 اساتذہ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ Sq. Adsence 300X250

4 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published.

2 + six =

Back to top button