انجینوئیٹی ہیلی کاپٹر کی مریخ پر 25 ویں ریکارڈ پرواز

ناسا کے انجینوئیٹی ہیلی کاپٹر نے مریخ پر اپنی 25 ویں پرواز مکمل کر لی۔8 اپریل کو 1.8 کلو گرام وزنی ڈوئل روٹر ہیلی کاپٹر ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری میں انجینوئیٹی ٹیم کے بنائے گئے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے لیے مریخ کی سرزمین پر اڑا۔اس پرواز میں ہیلی کاپٹر نے 5.5 میٹر فی سیکنٹ کی رفتار سے 704 میٹر کا فاصلہ طے کیا اور جیزیرو گڑھے میں خشک دریائی ڈیلٹا کا جائزہ لیا۔#MarsHelicopter is breaking information once more!

Ingenuity accomplished its twenty fifth and most formidable flight. It broke its distance and floor velocity information, touring 704 meters at 5.5 meters per second whereas flying for 161.3 seconds. https://t.co/7DMHj9tbzP pic.twitter.com/BQkwDNzTsY

— NASA JPL (@NASAJPL) April 12, 2022

یہ نئی ریکارڈ ساز پرواز انجینوئیٹی کی 19 اپریل 2021 کی پہلی پرواز سے زیادہ طویل تھی۔ پہلی پرواز میں یہ ہیلی کاپٹر 30 سیکنڈ تک محو پرواز رہا تھا۔اس سے قبل طویل پرواز 5 جولائی 2021 کو کی گئی تھی جب اس ہیلی کاپٹر نے 625 میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔انجینوئیٹی ناسا کے پرزیورنس روور پر سوار ہو کر 18 فروری 2021 کو پہلی بار مریخ کی سطح پر اترا۔کسی دوسرے سیارے پر ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز کے بعد سائنس دان کو یقین نہیں تھا کہ یہ اتنی مدت تک کارآمد رہے گا۔انجینوئیٹی نے روور کے لیے فضائی رہنماء کا کام انجام دیا ہے تاکہ جیزیرو گڑھے کا جائزہ لیا جا سکے۔اس علاقے کے حوالے سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ماضی میں اس جگہ پانی موجود تھا اور اس گڑھے میں ممکنہ طور پر مریخ پر زندگی کے آثار مل سکتے ہیں، اگر اس سیارے میں کبھی زندگی تھی تو۔ Double Click 300X250



Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button