انسٹاگرام کی جانب سے کی جانے والی اہم تبدیلی

میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ اپنی نیوز فیڈ پر دِکھنے والی پوسٹ کی ترتیب تبدیل کرے گی۔سماجی رابطے کی ایپلی کیشن کے سربراہ ایڈم موسیری کے مطابق کمپنی اصلی کانٹینٹ کو زیادہ واضح کرے گی بجائے ان پوسٹ کے جو کہیں اور سے ری شیئر کرائی گئی ہوں۔اس کا مطلب ہوگا کہ وہ پوسٹ دِکھنا کم ہوجائیں گی جس میں رِیلز شیئر کی گئی ہوں گی۔موسیری کے مطابق اس اقدام کا مرکز صریحتاً اصلی کانٹینٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ بالکل نئی چیز بنا رہے ہیں تو آپ کو زیادہ کریڈٹ ملنا چاہیئے بجائے اس کے کہ آپ کوئی چیز ری شیئر کریں جو آپ کو کہیں پوسٹ ہوئی ملی ہو۔ ہم ری شیئر کی گئی پوسٹ کی نسبت اصلی کانٹینٹ کی کوشش اور اس کو زیادہ قدر دینے جارہے ہیں۔یہ انسٹا گرام کی جانب سے گزشتہ مہینوں میں کی جانے والی متعدد اہم تبدیلیوں میں سے ایک ہے، جو کمپنی کی جانب سے حریف کمپنیوں، جیسے کہ ٹِک ٹاک، سے لاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے کی گئیں ہیں۔انسٹاگرام سربراہ موسیری کا کہنا تھا کہ تازہ ترین تبدیلیوں کا مقصد لوگوں کو زیادہ کانٹینٹ بنانے میں مدد کا تھا۔انہوں نے کہا کہ تخلیق کار انسٹاگرام کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں اور کمپنی اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ وہ کامیاب ہوں اور انہیں وہ کریڈٹ ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔ مزید پڑھیں3 hours agoپلاسٹک کے کپ میں چائے یا کافی پینے والے ہوجائیں ہوشیار

کافی کے ڈِسپوز ایبل کپ کو پہلے ہی اس کے باریک پلاسٹک…

3 hours agoمریخ پر سورج گرہن کا دلفریب منظر

ہم میں سے بہت سے لوگ دنیا میں سورج گرہن کا منظر…

4 hours agoسائنس دانوں نے اِنڈیانا جونز کا دعویٰ درست ثابت کردیا

ایک نئی تحیقق نے 2008 کی ہالی وڈ فلم اِنڈیانا جونز کے…

9 hours agoہوا کے دوش پر ڈیڑھ کلوواٹ بجلی ایک کلومیٹر دور بھیجنے کا ناقابلِ یقین تجربہ

ہم صدیوں سے ہوا کے دوش پر بجلی آگے پہنچانے کی باتیں…

9 hours agoگھر کے اندر ہوا کا ماحول بتانے والی پیلی چڑیا

کنیری ایک چہچہانے والی خوبصورت پیلی چڑیا کو کہتے ہیں جو یورپ…

24 hours agoگوگل پالیسیوں کی وجہ سے ٹروکالر کے اہم فیچر پر پابندی

اینڈروئیڈ فون کی مشہورایپلی کیشن ٹروکالرنے اپنے کال ریکارڈنگ فیچرکوختم کردیا ہے۔…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

16 − eleven =

Back to top button