
انسٹا گرام نے ’میٹاورس‘ نام رکھنے والی آسٹریلوی فنکارہ کا اکاؤنٹ غیر فعال کرنے پر معافی مانگ لی ہے جسے ایک ماہ قبل بند کردیا گیا تھا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق انسٹا گرام نے گزشتہ ماہ آسٹریلوی نژاد ٹیکنالوجسٹ اور آگمینٹڈ ریئلٹی ( اے آر) پر کام کرنے والی فن کارہ تھیا مائے باؤمین کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو محض اس وجہ سے ڈس ایبل کردیا کہ ان کا یوزر نیم @metaverse تھا۔رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام انتظامیہ نے تھیا مائے کے اکاؤنٹ کو فیس بک کی جانب سے ری برانڈ کرکے ’میٹا‘ نام رکھنے کے بعد مشتبہ اکاؤنٹ قرار دے کر بند کردیا تھا، تاہم انسٹاگرام نے اس کا تعلق ’ میٹا‘ یا ’ میٹاورس‘ سے جوڑنے کے بجائے محض ایک غلطی قرار دیتے ہوئے ایک ماہ کے بعد مذکورہ خاتون سے معافی مانگتے ہوئے ان کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کردیا ہے۔اس بابت مس بائو مین کاکہنا ہے کہ انہوں نے اپنے تخلیقی کام اور آگمینٹڈ ریئلٹی پر مشتمل فن پاروں کو اجاگر کرنے کے لیے 2012 میں ’ میٹا ورس‘ کے نام سے انسٹا گرام اکاؤنٹ بنا یا تھا، تاہم 28 اکتوبر کو فیس بک کی جانب سے کمپنی نام تبدیل کرنے کے بعد ان کے اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا، جس پر میں نے نو سال محنت کرکے اپنا تخلیقی اور محسورکن کام پوسٹ کیا تھا۔یاد رہے کہ فیس بک نے اپنا کمپنی نام تبدیل کرنے سے قبل انٹرنیٹ صارفین کو باہمی طور پر غیر مرئی طریقے سے ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے لیے جدید کمپیوٹنگ پلیٹ فارمز ’ میٹا ورس‘ کے نام سے متعارف کرایا تھا، جو کہ ورچوئل ریئلیٹی اور آگمینٹڈ ریئلٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔میٹاورس ایک ایسی آن لائن دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل ماحول میں وی آر(ورچوئیل ریئلٹی) ہیڈ سیٹ استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے کمیونی کیشن کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل، کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنےدیگر کام بھی سر انجام دے سکتے ہیں۔ Square Adsence 300X250