انسٹا گرام کا’ریلز‘ فیچرمیں بڑی تبدیلی کا اعلان

ویڈیواورتصاویرشیئرکرنے والی ایپلی کیشن انسٹا گرام نے اپنے ریلزفیچرمیں اہم تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔ٹیک کرنچ میں شایع ہونے والی خبرکے مطابق میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام ’ ٹیمپلیٹس‘ کے نام سے ایک نئے فیچرپرکام کررہی ہے۔اس نئے فیچرکی بدولت تخلیق کاراس پلیٹ فارم پرموجود دیگرویڈیوزسے فارمیٹس مستعارلے کرریلزبنا سکیں گے۔بظاہریہ فیچرٹک ٹاک کے اپنے ٹیمپلیٹ ٹول سے مماثل دکھائی دیتا ہے، جس میں تخلیق کاراپنے کانٹینٹ (مواد) کوپہلے سے تیارکردہ سیکوینس میں شامل کردیتے ہیں۔اس خبرکے حوالے سے انجینئرایلیسینڈروپلوزی کا کہنا ہے کہ’ ٹیمپلیٹس‘ کے ابتدائی ورژن کوپہلی باررواں سال جنوری میں دیکھا گیا تھا۔پلوزی کے علاوہ سوشل میڈیا انفلوئنسرجوزفین ہل پہلے ہی اس فیچر کا تجربہ کرچکے ہیں۔گزشتہ ماہ ہل نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئرکیا تھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ استعمال کنندہ اپنے کلپ کو پہلے سے موجود فریم میں اپنی آڈیو کے ساتھ شامل کرسکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچرکی مدد سے استعمال کنندگان کینوااوراس جیسی تھرڈ پارٹی ٹیمپلیٹ ایپلی کیشنزاور ویب سائٹس سے بچ سکتے ہیں۔میٹا کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’ ہم ہمیشہ سے ریلزکی تخلیق کوسادہ وآسان بنانے کے لیے نئے طریقوں پرکام کرتے رہتے ہیں۔ ہم صارفین کے لیے کسی دوسری ریل کے پہلے سے موجود ٹیمپلیٹ کواستعمال کرتے ہوئے نئی ریلزبنانے کی اہلیت پرمبنی فیچرکی جانچ کررہے ہیں۔‘انسٹا گرام کا اس فیچرکے بارے میں مزید کہنا ہے کہ اسے آزمائشی طورپراستعمال کنندگان کے ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔انسٹا گرام کے اس فیچر کوڈیولپ کرنے کا مقصد ریلزکی جانب زیادہ سے زیادہ تخلیق کاروں کوراغب کرنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال انسٹا گرام نے ایسی تمام ریلزکو پروموٹ کرنے سے انکارکردیا تھا جو ٹک ٹاک واٹرمارک کے ساتھ تھی۔ مزید پڑھیں1 hour agoٹوئٹراپنے پلیٹ فارم پرانسٹاگرام کا فیچرمتعارف کرانے کوتیار

دنیا کی مقبول ترین مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرواٹس ایپ اورانسٹا گرام کی…

9 hours agoایپل نے میسنجر میں نازیبا تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا

ایپل نے میسنجر میں نازیبا تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا۔…

19 hours agoموسمیاتی تغیر کی نفی کرنے والی اشتہارات پر پابندی

ٹوئٹر نے موسمیاتی تغیر کی نفی کرنے والے اشتہارات کے نشر ہونے…

19 hours agoانسٹاگرام کی جانب سے کی جانے والی اہم تبدیلی

میٹا کی ذیلی کمپنی انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا…

22 hours agoپلاسٹک کے کپ میں چائے یا کافی پینے والے ہوجائیں ہوشیار

کافی کے ڈِسپوز ایبل کپ کو پہلے ہی اس کے باریک پلاسٹک…

22 hours agoمریخ پر سورج گرہن کا دلفریب منظر

ہم میں سے بہت سے لوگ دنیا میں سورج گرہن کا منظر…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

twenty − ten =

Back to top button