انٹرمیڈیت کے امتحانات ملتوی ، دوبارہ پیپرز کب سے شروع ہوں گے۔۔ ؟ والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

کراچی(نیو زڈیسک)کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے 11 اگست کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔کراچیانٹر بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امتحانات بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر ملتوی کیے گئے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملتوی امتحانات 22 اگست کو ان ہی مراکز پر ہوں گے۔بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے مطابق آرٹس گروپ کے ریگولر اور پرائیوٹ کا علم شہریت (Civics) اور عمرانیات پرچہ دوئم ملتوی کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ آرٹس ریگولر کا شماریات پرچہ دوئم بھی ملتوی کیا گیا ہے۔ ہوم اکنامکس گروپ کا نرسنگ کا پرچہ ملتوی ہوا ہے جبکہ خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

8 − 2 =

Back to top button