
خلاء میں موجود انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کو مدار میں موجود خلائی کچرے کی وجہ سے اچانک اپنی جگہ تبدیل کرنی پڑ گئی۔
جمعے کے روز اسپیس اسٹیشن کو وقتی طور پر امریکی لانچ وہیل سے بچنے کے لیے اپنی جگہ تبدیل کرنی پڑی۔روسی اسپیس ایجنسی کے سربراہ ڈمٹری روگوزِن کے مطابق خلائی اسٹیشن 1994 میں بھیجے گئے امریکی لانچ وہیکل کے سامنے آ جانے پر تین منٹ سے کم مدت کے لیے 310 میٹر نیچے ہوا۔روگوزِن نے مزید کہا کہ ایسا کرنا 8 دسمبر کو متوقع سویوز MS-20 کی لانچ کو متاثر نہیں کرے گا۔ضائع شدہ لانچ وہیکل یا اسپیس کرافٹس کے حصوں پر مشتمل خلائی کچرا خلاء میں تیر رہا ہے اور سیٹلائیٹس یا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے ٹکرانے کا خطرہ بنا ہوا ہے۔خلائی کچرے کے سبب گزشتہ منگل کو ناسا نے اسپیس واک مشن ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس مشن کے تحت خلاء بازوں نے اسٹیشن کے خراب اینٹینا کو بدلنا تھا۔امریکی حکام نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روس کی جانب سے کیے جانے والے اینٹی سیٹیلائیٹ میزائل کے تجربے نے زمین کے گرد نچلے مدار میں ملبا پھیلا دیا ہے جس سے آئی ایس ایس کو خلائی سرگرمیاں کرنے میں سالوں تک مشکلات کا سامنا رہے گا۔ Square Adsence 300X250