انٹیل نے 2024 تک اپنے جدید پروسیسر کا اعلان کردیا

ایرولیک اور لونر لیک انٹیل کے دو نئے پروسیسرز میں شامل ہیں جو اگلے دوبرسوں میں فروخت کے لیے پیش کئے جائیں گے۔

کمپنی کے سی ای او پیٹ جیلسنگر نے حال ہی میں انٹیل کی ایک میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ اگلی جنریشن کے مائیکروپروسیسر میں ایرولیک کے نام سے نیا پروسیسر 2024 میں سامنے آئے گا۔ ایرولیک کو ففٹینتھ جنریشن کورسیریز کے پروسیسر میں شامل کیا گیا ہے۔ایئرولیک میں تین پروسیسر کامجموعہ یا نوڈ شامل کیا گیا ہے جن میں انٹیل فور، انٹیل 20 اے، اور ایکسٹرنل این تھری ٹیکنالوجی شامل ہوگی۔ تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق لونرلیک 2025 میں لانچ ہوگا اس میں 18 اے اور ایک خفیہ ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جسے انٹیل نے اب تک افشا نہیں کیا ہے۔2024 کے بعد گرینائٹ ریپڈز اور سیرا فوریسٹ کے نام سے پروسیسر لانچ کئے جائیں گے۔ بعض افراد کے مطابق یہ نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں گے۔ Square Adsence 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button