انڈر-19 ایشیاکپ:بھارت کا پاکستان کو 238رنز کا ہدف

انڈر-19 ایشیاکپ کے لیگ راؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیدیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں، قومی انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی اوپنر ہرنور پنوں نے 46 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر بلےبازوں میں آرادھیا یادو نے 50، راج وردھن ہنگرگیکر 33 جبکہ کوشل تمبے32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی کپتان یش دھول اور انگکرش رگھوونشی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔قومی انڈر-19 ٹیم کی جانب سے سید ذیشان ضمیر نے 5، اویس علی 2 جبکہ معاذ احمد صداقت اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان انڈر 19 اسکواڈکپتان قاسم اکرم، معاذ احمد صداقت، عبدالواحد، محمد شہزاد، حسیب اللہ، محمد عرفان خان، رضوان محمود سید، احمد خان، علی اسفند، سید ذیشان ضمیر اور اویس علی شامل ہیں۔بھارت انڈر 19 اسکواڈکپتان یش دھول، ہرنور پنوں، انگکرش رگھوونشی، شیخ رشید، نشانت سندھو، راجانگاد باوا، آرادھیا یادو، کوشل تمبے، راج وردھن ہنگرگیکر، وکی اوستوال اور روی کمار پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button