انگلش فٹ بال لیگ، ایک چوتھائی کھلاڑیوں نے کورونا ویکسین لگانے سے گریز کیا

انگلش فٹ بال لیگ کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ لیگ میں کھیلنے والے ایک چوتھائی کھلاڑیوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ تک 31 فی صد کھلاڑیوں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے سے گریز کیا۔انگلش فٹ بال لیگ (ای ایف ایل) کے مطابق یہی وجہ ہے کہ لیگ کے دوران کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کی تعداد زیادہ ہے۔ترجمان کے مطابق اس ساری صورتحال میں فٹ بال کو نقصان پہنچ رہا ہے ، میچز ملتوی کئے جا رہے ہیں ، شائقین فٹ بال بھی اس صورتحال سے مایوس ہیں۔

 

ای ایف ایل کی تینوں ڈویژن میں پی سی آر رپورٹ مثبت آنے کے بعد میچز ملتوی کرنا پڑے ہیں۔ کلبز کے لئے بھی یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ اگر کیسز کی تعداد بڑھتی ہے تو اگلے میچز میں گراؤنڈ میں کھیلنے کے لئے گیارہ کھلاڑی بھی نہیں ہوں گے۔ای ایف ایل کا کہنا تھا کہ کلبز انتظامیہ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور کورونا ویکسینیشن کے عمل کو سو فی صد ممکن بنائیں۔کلبز کے کھلاڑیوں کے ویکسینیشن ڈیٹا کے مطابق نومبر میں 75 فی صد کھلاڑی ویکسینیشن کرا چکے ہیں، جبکہ ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے والوں کا تناسب 59 فی صد ہے۔سنگل ڈوز کے حامل کھلاڑیوں کی تعداد 10 فی صد ہے، جبکہ تقریباً 25 فی صد کھلاڑیوں نے ویکسین کرانے سے اجتناب برتا۔انگلش فٹ بال لیگ کے میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر رچرڈ نے تمام کلبز کو کورونا ویکسینیشن پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں، انہوں نے کلبز کو زور دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبران کی سو فی ویکسینیشن کے لئے کام کیا جائے، اور اگر کوئی کھلاڑی بوسٹر ڈوز کے لئے اہل ہو چکا ہے تو اسے بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button