اوزون زمین کے قدرتی ٹھنڈک کے نظام کو کمزور کر رہی ہے: تحقیق

ایک نئی تحقق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اوزون زمین کے سب سے اہم کُولنگ نظام کو کمزور کر رہی ہے اور ہمارے سیارے کو ہماری سوچ سے زیادہ تیزی گرم کر رہی ہے۔

ایک بین الاقوامی محققین کی ٹیم نے زمین کے ایٹماسفیئر کی دو سطحوں میں اوزون کی سطحوں کی تبدیلی دریافت کی۔ٹروپواسفیئر (زمین کے ایٹماسفیئر کی سب سے نچلی سطح) میں اوزون  کی سطح کا اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک خطر ناک چیز ہے کیوں کہ یہ گرین ہاؤس گیس کے طور پر عمل کرتی ہے، باہر جاتی شعاؤں کو روکتی ہے جس کے نتیجے میں زمین گرم ہوتی ہے۔ٹیم کے مطابق اسٹریٹواسفیئر (ٹروپواسفیئر کے اوپر اگلی سطح) کے اندر اوزون کی سطح کم ہوئی ہے اور یہ بھی ایک خطرناک چیز ہے۔اور ان دنوں تبدیلیوں نے جنوبی بحر کے قدرتی ٹھنڈک کے نظام کو کمزور کیا ہے اور اس چیز نے سیارے کے گرم ہونے میں شراکت ڈالی ہے۔جنوبی سمندر، سمندروں کی گردش میں کردار ادا کرتی ہے، خطِ استواء سے گرمی کو قطبین میں منتقل کرتا ہے تاکہ پورے سیارے کو ٹھنڈا رکھا جا سکے۔یونیورسٹی آف رِیڈنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر میشیلا ہیگلِن، جو تحقیق کی مصنفہ ہیں، کا کہنا تھا کہ سمدنر زمین کے نظام کی زائد گرمی جذب کر لیتا ہے، جو بڑھتے درجہ حرارت کے سبب گرمائش کو متوازی کرتے ہیں۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button