اومیکرون کے وار جاری فٹ بال اور ٹینس کے بعد رگبی کے میچز بھی ملتوی

یورپی رگبی لیگ کے 7 میچز کورونا کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کے خدشے کے باعث ملتوی کر دیئے گئے۔فرانسیسی حکومت کی جانب سے نئی فضائی ٹریول ہدایات جاری ہونے کے بعد فرنچ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے میچز ملتوی کئے گئے ہیں۔

ان میچز میں باتھ ، روشیلی ، سیل ، کلیرمونٹ ، وورسٹر اور بیارٹز رگبی کلبز کے میچز شامل ہیں جو یورپی رگبی لیگ کے مشہور چیلنچ کپ کا حصہ ہیں۔چیلنج رگبی لیگ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ملتوی شدہ میچوں کے ری شیڈول ہونے کی امید ابھی باقی ہے، اگر موقع ملا تو یہ میچز کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ فرانس کی حکومت نے اومیکرون کے خدشے کے باعث نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں ، جس کے تحت تمام غیر ملکی افراد کو فرانس میں داخلے سے قبل پی سی آر کی منفی رپورٹ کے ساتھ 2 دن تک قرنطینہ میں بھی گزارنے ہوں گے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button