آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھا دیا۔ دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔

اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا ہے، دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے۔ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔

— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK)

یہ بھی پڑھیں: 

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے۔ مجرم چار سال ملک پر مسلط جبکہ بے گناہ جیلوں میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا۔

اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفہ پلٹ چکا ہے، مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے

اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا۔ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتا ہوں: وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ

— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) April 19, 2022

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

6 + eight =

Back to top button