آئی فون سب کے لیے! ایپل کا سستا ترین فون منظر عام پر

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کی مصنوعات خصوصاً آئی فون کو امارات کی نشانی سمجھا جاتا ہے لیکن رواں سال ایپل متوسط طبقے کے لیے بھی آئی فون کا اب تک کا سب سے سستا ترین 5 جی فون متعارف کرانے جا رہا ہے۔

معاشی جریدے بلومبرگ میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی موسم بہار کی رونقوں کو کم قیمت آئی فون ایس سی سے چار چاند لگائے گا۔ اس تھرڈ جنریشن آئی فون کورواں سال مارچ یا اپریل میں ایک ورچوئل کانفرنس میں متعارف کرایا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر اس نئے ایس ای ماڈل کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہوگا جس میں غالباً آئی فون 13 میں استعمال ہونے والے A15 پروسیسر کے ساتھ 5 جی کا اضافہ کیا جائے گا۔تجزیہ کاروں کو امید ہے کہ اس میں 128 گیگا بائٹس کی اسٹوریج کے ساتھ کیمرہ سینسرز کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا، لیکن ابھی تک یہ بات حتمی نہیں ہے۔جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو یقیناً زیادہ پاور استعمال کرنے والی 5 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ  طاقت ور بیٹری کا ہونا ضروری ہے۔اگر لیکس میں ظاہر ہونے والی معلومات درست ہیں تو نیا آئی فون ایس سی ان صارفین کے لیے مایوس کن ہوگا جو جدید مکمل اسکرین ڈیزائن کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔کیوں کہ اس نئے ماڈل میں نسبتاً چھوٹی اسکرین کے ساتھ موٹا بیزل اور بٹن بیسڈ فنگر پرنٹ ریڈر دیا جائے گا۔آئی فون ایس ای  ماڈل کی موجود قیمت اس وقت 399 سے 499 ڈالر ہے اور توقع ہے کہ اس نئے ماڈل کو بھی تقریبا اس سے تھوڑی کم قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button