
’آئی فون کِلر‘ کہلائے جانے والے ون پلس کے اسمارٹ فونز کی لڑی میں ایک اور موتی جلد ہی پروئے جانے والا ہے۔
ون پلس اپنا نیا فلیگ شپ فون ون پلس 10 پرو کی آمد آئندہ برس 4 جنوری کو متوقع ہے۔کمپنی کی جانب سے ون پلس 10 پرو کے جنوری 2022 میں آنے کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ اس کی بکنگ کے سلسلے کی بھی شروعات ہوچکی ہے۔ تاہم کسی حتمی تاریخ کے متعلق نہیں بتایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ون پلس کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس نئے فون میں کوالکوم کے اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 1 کا چِپ سیٹ ہوگا۔جبکہ اس فون میں 6.7 انچ کا امولیڈ، 120 ہرٹز کا ڈِسپلے ہوگا۔قوی امکان ہے کہ فون میں کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا جائے گا۔جبکہ پشت پر 48، 8 اور 50 میگا پکسل کے تین کیمرے دیے جانے کا امکان ہے۔فون میں لائی-پو 5000 ایم اے ایچ، نان ریموو ایبل بیٹری ہوگی۔فون میں وائرلیس چارجنگ بھی ہو سکے گی۔آئندہ برس پیش کیے جانے والے اس فون کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 55 ہزار متوقع ہے۔ Square Adsence 300X250