
آخری ون ڈے،پاکستانی بولرز چھا گئے مہمان ٹیم کا جیت کے لئے 211 رنز کا ہدف
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس کی پہلی اننگ میں آسٹریلوی ٹیم211 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ ک دعوت دی۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،بین مک ڈرموٹ36،کیمرون گرین 34 جبکہ کپتان ایرن فنچ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں،شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 شکار کیے جبکہ افتخار احمد اور زاہد محمود نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ Adsence Ads 300X250