آرمی چیف کی جانب سے بہادر ٹرک ڈرائیور کیلئے نقد انعام

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جان خطرے میں ڈال کر جلتے ہوئے ٹرک کو آبادی سے دور لے جانے پر ڈرائیور کو نقد انعام سے نواز دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ میں ٹرک ڈرائیور فیصل بلوچ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بہادری کا مظاہرہ کیا، ٹرک ڈرائیور فیصل نے کوئٹہ میں جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو 3 کلومیٹر دور تک چلا کر اور اسے آبادی والے علاقے سے دور لے جا کر کئی قیمتی جانیں بچائیں۔

ٹرک ڈرائیور کی جرأت کے اس بے لوث کام کے اعتراف کے لیے ڈرائیور کو کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں مدعو کیا گیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ہدایات پر فیصل بلوچ کو نقد انعام سے نوازا گیا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

two × 5 =

Back to top button