آسمان پر چاند جسامت میں سورج کے برابر کیوں دکھائی دیتا ہے؟

سورج چاند سے جسامت میں 400 گنا بڑا ہے، لیکن کیا وجہ ہے کہ آسمان پران دونوں کی جسامت ایک جیسی دکھائی دیتی ہے۔؟ آخر وہ کیا وجوہات ہیں جن کی بنا پر ہماری آنکھ دونوں سیاروں کی جسامت میں اتنے بڑے فرق کوتلاش کرنے میں ناکام ہے؟اس کے پیچھے ایک سائنسی وجہ موجود ہے۔ اسے ہم ایک حرت انگیز اتفاق بھی کہہ سکتے ہیں۔ چاند کا قطر 3 ہزار 473 کلومیٹر ہے اور سورج کا قطر چاند سے تقریباً چار سو گنا زیادہ ہے۔ اسی طرح چاند سے زمین کا فاصلہ بھی سورج کی نسبت کم ہے۔سورج زمین سے اوسطاً 149 ملین کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ لیکن زمین کی بیضوی شکل کی وجہ سے اس فاصلے میں پورے سال کے دورانیے میں 5 ملین کلومیٹرکی کمی یا بیشی ہوتی رہتی ہے۔

 

جنوری کے مہینے میں سورج سے زمین کا فاصلہ 147 اعشاریہ 09 ملین کلو میٹر ہوجاتا ہے۔ جولائی میں یہ فاصلہ بڑھ کر 152 ملین کلومیٹر تک پہنچ جاتا ہے۔چاند کا زمین سے فاصلہ 3 لاکھ 84 ہزار 400 کلو میٹر ہے جو کہ سورج کی نسبت کئی سو گنا کم ہے۔ جب کہ چاند جسامت میں زمین سے بھی تین چوتھائی سے کم ہے۔

لیکن دونوں سیاروں کے درمیان موجود فاصلے کے فرق کی وجہ سے ہمیں سورج بڑا ہونے کے باوجود آسمان پر چاند جیسی جسامت کا ہی دکھائی دیتا ہے۔لیکن یہ ایک بصری دھوکہ ہے کیوں کہ انسانی آنکھ کو نزدیک ترین شے زیادہ بڑی نظر آتی ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button