
آسٹریلوی کرکٹر ٹم پین نے کپتانی کے بعد ایشز سیریز سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر نے غیر اخلاقی پیغامات اسکینڈل کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے غیر اخلاقی میسجز اسکینڈل کی تحقیقات کے آفٹر شاکس جاری ہیں، ٹم پین نے ایشز سیریز سمیت ڈومیسٹک کرکٹ بھی نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ وہ کچھ وقت کے لیے کرکٹ سے دوری اختیار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ تاریخی ایشز کا آغاز 8 دسمبر سے ہوگا۔ Square Adsence 300X250