
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کے موقع پر آسٹریلوی کرکٹر رلے میریدتھ نے کچھ باؤلنگ ٹپس شیئر کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر رلے میریدتھ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر شاہین آفریدی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اُن کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔رلے میریدتھ نے اپنے ٹوئٹ میں شاہین شاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ بھائی! آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔آسٹریلوی کرکٹر نے لکھا کہ آپ میرے آئیڈیل ہو، میرے ہیرو ہو، میرے پسندیدہ باؤلر ہو۔Hi Brother @iShaheenAfridi You’re My Inspiration, My Ideal, My Hero, My Favorite Bowler. I might be very grateful for those who may share me some bowling ideas Thanks 😇🙏 pic.twitter.com/wCHI71vEHQ
— Riley Meredith (@RileyMeredith_) April 5, 2022
اُنہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر آپ مجھے کچھ باؤلنگ ٹپس شیئر کر سکتے ہیں تو میں بہت مشکور ہوں گا۔واضح رہے کہ22 سالہ شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔شاہین آفریدی نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں 95، ون ڈے فارمیٹ میں 59 جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 46 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اس طرح انہوں نے مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔ Adsence Ads 300X250