آسٹریلیا میں سب سے چھوٹا ساروپوڈ دریافت

ماہرینِ باقیات نے آسٹریلیا میں اب تک کا سب سے چھوٹا ساروپوڈ ڈائنوسار دریافت کیا ہے۔

یہ ڈائمینٹیناسارس میٹِلڈے کا بچہ زمین پر کچھ 9 کروڑ 50 لاکھ سال قبل موجود تھا۔’اولی‘ کی عرفیت سے پکارے جانے والے اس ڈٓائنو سار کی شناخت اس کی باقیات کے تجزیے سے ہوئی جو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل ایک گڈریے کو آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے ویرانوں سے ملیں تھی۔اولی اپنی نسل کا دریافت ہونے والا تیسرا ڈائنو سار ہے اور آسٹریلیا میں ملنے والا پہلا بچہ سارو پوڈ ہے۔یہ سبزہ خور ڈائنو سار اپنی موت کے وقت اندازاً 36 فِٹ لمبا اور 4.2 ٹن وزنی تھا۔اکثر بڑے سارو پوڈ کی لمبائی 65 فِٹ سے 100 فِٹ کے درمیان ہوتی تھی۔ماہرِ باقیات سمانتھا رِگبی کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم ایک چھوٹے بچے کے متعلق بات کر رہے ہیں، در اصل وہ اتنا چھوٹا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے جسم کی کچھ ہڈیاں جڑی نہیں نہیں تھیں اس لیے ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک بچہ تھا۔ڈائمینٹیناسارس میٹِلڈے ایک ٹائٹینوسار تھا، جو سارو پوڈز کا ایک گروپ ہے، جن کو گونڈوانن برِ اعظموں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ٹائٹینوسارس گروپ میں دنیا کے کچھ بڑے جانور آتے ہیں اور اس گروپ کے کچھ ممبران 115 فِٹ تک لمبے اور وزن میں 100 ٹن تک کے تھے۔ Double Click 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

15 − 2 =

Back to top button